مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15718
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَبَا الْمُنْذِرِ ، إِنِّي أُمِرْتُ : أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ " . فَقَالَ : بِاللَّهِ آمَنْتُ ، وَعَلَى يَدَيْكَ أَسْلَمْتُ ، وَمِنْكَ تَعَلَّمْتُ قَالَ : فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوْلَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَذُكِرْتُ هُنَاكَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ بِاسْمِكَ وَنَسَبِكَ فِي الْمَلَأِ الْأَعْلَى " . قَالَ : فَاقْرَأْ إِذًا يَا رَسُولَ اللَّهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ابوالمنذر ! مجھے یہ حکم دیا گیا ہے ، میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں ، انہوں نے عرض کی : میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور میں نے آپ سے علم حاصل کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا میرا ذکر وہاں ہوا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! تمہارے نام اور تمہارے نسب کے ہمراہ ملاء اعلیٰ میں ہوا ہے ، تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! پھر آپ تلاوت کیجئے ۔