مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَى آخِرِهَا قَالَ جِبْرِيلُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ رَبَّكَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَهَا أُبَيًّا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَيٍّ : " : إِنَّ جِبْرِيلَ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ هَذِهِ السُّورَةَ " . قَالَ : إِنِّي قَدْ ذُكِرْتُ ثَمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . قَالَ : فَبَكَى أُبَيٌّ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ سورت نازل ہوئی ، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: یا رسول الله ! آپ کا پروردگار آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ اسے سیدنا ابی کے سامنے پڑھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : جبرائیل نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں تمہارے سامنے یہ سورت پڑھوں ، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! کیا وہاں میرا ذکر ہوا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : جی ہاں ! تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ رونے لگے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔