مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
( بَابُ فَضْلِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ) قَدْ تَقَدَّمَ نَسَبُهُ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا . باب: حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15708
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : أَنَّهُ كَانَ مَرِيضًا فَبَصَقَ عَنْ يَمِينِهِ - أَوْ أَرَادَ : أَنْ يَبْصُقَ عَنْ يَمِينِهِ - فَقَالَ : مَا بَصَقْتُ عَنْ يَمِينِي مُنْذُ أَسْلَمْتُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ بیمار ہو گئے ، انہوں نے اپنے دائیں طرف تھوک دیا ، یا انہوں نے اپنے دائیں طرف تھوکنے کا ارادہ کیا ( یعنی انہیں دائیں طرف تھوکنے کی ضرورت پیش آئی ) تو انہوں نے فرمایا : جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے ، کبھی اپنے دائیں طرف نہیں تھوکا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔