مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15707
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ - وَيُكْنَى : أَبَا يَحْيَى - سَنَةَ عِشْرِينَ ، وَحَمَلَهُ عُمَرُ بَيْنَ أَعْوَادِ السَّرِيرِ حَتَّى وَضَعَهُ بِالْبَقِيعِ وَصَلَّى عَلَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ) ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرُوِيَ عَنِ الْوَاقِدِيِّ بَعْضُهُ ، وَإِسْنَادُهُمَا مُنْقَطِعٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کا انتقال 20 ہجری میں ہوا تھا ، ان کی کنیت ابویحیی تھی ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی چارپائی کے پایوں کے درمیان میں سے ، اُن کے جنازے کو کندھا دیا تھا ، اور اس وقت تک دیے رکھا تھا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب تک ان کی چارپائی کو ” بقیع “ میں رکھ نہیں دیا گیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی میں نقل کی ہے ، انہوں نے واقدی کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور ان دونوں کی سند منقطع ہے ۔