مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15629
عَنْ كُرْدُوسٍ : أَنَّ خَبَّابًا أَسْلَمَ سَادِسَ سِتَّةٍ كَانَ سُدُسَ الْإِسْلَامِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ إِلَى كُرْدُوسٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَكُرْدُوسٌ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
کردوس بیان کرتے ہیں : سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے والے چھٹے فرد تھے ، تو وہ اسلام کا چھٹا حصہ ہو گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور کردوس تک اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کردوس ثقہ ہیں ۔