حدیث نمبر: 15624
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَقُولُ ] وَضَرَبَ جَنْبَ عَمَّارٍ قَالَ : " إِنَّكَ لَنْ تَمُوتَ حَتَّى تَقْتُلَكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ النَّاكِبَةُ عَنِ الْحَقِّ ، يَكُونُ آخِرُ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا شَرْبَةَ لَبَنٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْأَعْوَرُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پہلو پر ہاتھ مار کر ارشاد فرمایا : ” تم اُس وقت تک نہیں مرو گے ، جب تک تمہیں ایک باغی گروہ قتل نہیں کرے گا ، جو حق سے عدول کرنے والا ہو گا ، اور دنیا میں تمہاری آخری استعمال کی چیز دودھ کا گھونٹ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15624
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف