حدیث نمبر: 15623
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، وَمَيْسَرَةَ : أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ كَانَ يُقَاتِلُ فَلَا يَقْتُلُ ، فَيَجِيءُ إِلَى عَلِيٍّ فَيَقُولُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، يَوْمُ كَذَا وَكَذَا هَذَا ، فَيَقُولُ : أَذْهِبْ عَنْكَ . قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ هَذِهِ آخِرَ شَرْبَةٍ أَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا ، ثُمَّ قَامَ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ ، وَفِي بَعْضِهَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدْ تَغَيَّرَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَبَقِيَّةُ الْأَسَانِيدِ ضَعِيفَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوبختری اور میسرہ بیان کرتے ہیں : جنگ ” صفین “ کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ لڑائی میں حصہ لیتے رہے ، لیکن وہ شہید نہیں ہوئے ، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : اے امیرالمؤمنین ! کیا یہ فلاں فلاں دن نہیں ہے ؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے سے لے جاؤ ! راوی کہتے ہیں : ایسا تین مرتبہ ہوا ، پھر دودھ لایا گیا ، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اسے پیا ، پھر انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا : یہ پینے کی وہ آخری چیز ہو گی ، جو میں دنیا میں پیوں گا ، پھر وہ اُٹھے انہوں نے لڑائی میں حصہ لیا اور شہید ہو گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، اس کی بعض اسناد میں ایک راوی عطا بن سائب ہے ، جو تغیر کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کی بقیہ اسانید ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15623
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1626 و 1613) اخرجه احمد فى المسند (319/4)»