حدیث نمبر: 15622
وَعَنْ هَنِيٍّ - مَوْلَى عَمْرٍو - قَالَ : كُنْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِصِفِّينَ ، فَنَظَرْتُ يَوْمَئِذٍ فِي الْقَتْلَى فَإِذَا أَنَا بِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ مَقْتُولًا ، فَذَهَبْنَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، فَقُلْتُ : مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَمَّارٍ ؟ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ : " تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ " . فَقُلْتُ : هَذَا عَمَّارٌ قَدْ قَتَلْتُمُوهُ ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيَّ ، وَقَالَ : انْطَلِقْ فَأَرِنِيهِ ، فَذَهَبْتُ فَوَقَفْتُ عَلَيْهِ ، وَقُلْتُ لَهُ : مَاذَا تَقُولُ فِيهِ ؟ قَالَ : إِنَّمَا قَتَلَهُ أَصْحَابُهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا ، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا ، وَرِجَالُ الْمُخْتَصَرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زِيَادٍ مَوْلَى عَمْرٍو وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام ہنی بیان کرتے ہیں : ” میں ” صفین “ میں ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا ، اس دن میں نے مقتولین کا جائزہ لیا ، تو میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مقتول پایا ، ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ، میں نے کہا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمار سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا: تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو تو آپ لوگوں نے قتل کر دیا ہے ، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا ، انہوں نے کہا: تم چلو اور مجھے دکھاؤ ! میں گیا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر ٹھہر گیا ، میں نے دریافت کیا : ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا : ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، انہوں نے اس کو مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ، مختصر روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام زیاد کا معاملہ مختلف ہے ، اور ابن حبان نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15622
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن