مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ : أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، وَمُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، يَقُولُونَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَمَّارٍ : " تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ : فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : لَا تَزَالُ دَاحِضًا فِي بَوْلِكَ ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ مَنْ جَاءَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ أَسَانِيدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو . ¤عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں : انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا : ” ایک باغی گروہ ، تمہیں قتل کرے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ہمیشہ اپنے پیشاب میں گیلے ہوتے رہو گے ( یعنی تمہارا بچپنا کب ختم ہو گا ) کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے ؟ اُن کو اُس نے قتل کروایا ہے ، جو انہیں ( میدان جنگ میں ) لے کر آیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی اسانید میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں ۔