مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 15619
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَخْتَصِمَانِ فِي دَمِ عَمَّارٍ وَسَلَبِهِ ، فَقَالَ عَمْرٌو : خَلِّيَا عَنْهُ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " قَاتِلُ عَمَّارٍ وَسَالِبُهُ فِي النَّارِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَقَدْ صَرَّحَ لَيْثٌ بِالتَّحْدِيثِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو افراد ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، وہ دونوں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے قتل اور اُن کے سامان کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے ، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اسے چھوڑ دو ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” عمار کو قتل کرنے والا ، اور اُس کا سامان لینے والا جہنم میں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس میں لیث نامی راوی نے تحدیث کی صراحت کی ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔