مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 15617
وَعَنْ حَبَّةَ قَالَ : اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مَسْعُودٍ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ " . وَصَدَّقَهُ الْآخَرُ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ ،وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
حبہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ اکٹھے ہوئے ، تو ان دونوں صاحبان میں سے ، ایک نے دوسرے سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” ایک باغی گروہ ، عمار کو قتل کرے گا ، تو دوسرے صاحب نے اُن کی تصدیق کی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔