حدیث نمبر: 15608
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ بِصِفِّينَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ وَهُوَ يُنَادِي : إِنِّي لَقِيتُ الْجَبَّارَ وَتَزَوَّجْتُ الْحُورَ الْعِينَ ، الْيَوْمَ نَلْقَى الْأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ ، عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ : " آخِرَ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ . ¤
محمد محی الدین

ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں : جنگ صفین میں ، جس دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوئے ، اُس دن میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا : وہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہے تھے : ” میں جبار کی بارگاہ میں حاضر ہونے لگا ہوں اور میری شادی حورعین سے ہو جائے گی ، اور آج میں اپنے محبوب افراد ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے گروہ سے مل جاؤں گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ دنیا میں تمہارے استعمال کی آخری چیز وہ پتلا دودھ ہو گا ، جس میں پانی ملا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، اور امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ اس کی مانند روایت نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15608
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2691)»