مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ . باب: کافر شخص کا اسلام قبول کرنے پر غسل کرنا
حدیث نمبر: 1560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أُثَالٍ - أَوْ أُثَالَةَ - أَسْلَمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اذْهَبُوا بِهِ إِلَى حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ ، فَمُرُوهُ أَنْ يَغْتَسِلَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ : " بِمَاءٍ وَسِدْرٍ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثمامہ بن اثال ، راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : اثالہ ، نے اسلام قبول کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے بنوفلاں کے باغ میں لے جاؤ ، اور اسے یہ ہدایت کرو کہ یہ غسل کر لے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے ( غسل کر لے ) ۔