مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ . باب: حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 1559
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِخَادِمِهِ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ " ، فَقَالَتْ : إِنِّي حَائِضٌ ، فَقَالَ : " نَاوِلِينِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم ( یعنی کنیز ) سے فرمایا : مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو ، اس کنیز نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے ( پھر بھی چٹائی ) پکڑا دو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔