حدیث نمبر: 15563
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَقَى شَجَرَةً يَجْتَنِي مِنْهَا سِوَاكًا ، فَوَضَعَ رِجْلَيْهِ عَلَيْهَا ، فَضَحِكَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

قرہ بن ایاس بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود ایک درخت پر چڑھے ، تاکہ اس میں سے مسواک اتاریں ، انہوں نے اپنے پاؤں اس پر رکھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اُن کی پنڈلیوں کے کمزور ہونے پر ہنس پڑے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ دونوں ، میزان میں اُحد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15563
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2677) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/19)»