حدیث نمبر: 15562
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّهُ كَانَ يَجْتَنِي سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ ، وَكَانَ دَقِيقَ السَّاقَيْنِ ، فَجَعَلَتِ الرِّيحُ تَكْفَؤُهُ ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ مِنْهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مِمَّ تَضْحَكُونَ ؟ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ . فَقَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمَا فِي الْمِيزَانِ أَثْقَلُ مِنْ أُحُدٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ ، وَفِي بَعْضِهَا : " لَسَاقَا ابْنِ مَسْعُودٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّ وَأَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ " . وَفِي بَعْضِهَا : بَيْنَا هُوَ يَمْشِي وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ هَمَزَهُ أَصْحَابُهُ أَوْ بَعْضُهُمْ . ¤ وَأَمْثَلُ طُرُقِهَا فِيهِ : عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ پیلو کے درخت سے مسواک چن رہے تھے ، اُن کی پنڈلیاں پتلی تھیں ، ہوا کی وجہ سے اُن کا کپڑا اڑا تو کچھ لوگ ان کی پنڈلیاں دیکھ کر ہنس پڑے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو ؟ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ان کی پنڈلیوں کے کمزور ہونے پر ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، میزان میں یہ دونوں ( پنڈلیاں ) احد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے مختلف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں : ” ابن مسعود کی دونوں پنڈلیاں ، قیامت کے دن ، اُحد پہاڑ سے زیادہ مضبوط اور زیادہ بڑی ہوں گی ۔ “ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلتے ہوئے جا رہے تھے ، اسی دوران آپ کے بعض اصحاب نے ان پر تبصرہ کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس روایت کے تمام طرق میں ، جو سب سے زیادہ مثالی طریق ہے ، اس میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے ، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15562
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2678) أخرجه أبو يعلى فى المسند (5310) اخرجه احمد فى المسند (3991)»