مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15552
وَفِي رِوَايَةٍ : فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللَّهِ لِيُبَشِّرَهُ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ خَارِجًا ، فَقَالَ : إِنْ فَعَلْتَ إِنَّكَ لَسَبَّاقٌ بِالْخَيْرِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، تاکہ انہیں خوشخبری سنائیں ، تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکل رہے تھے ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے : اگر آپ نے یہ کیا ہے ، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بھلائی کی طرف بہت زیادہ سبقت لے جانے والے ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف قیس بن مروان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔