مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ وَمُضَاجَعَتِهَا . باب: حیض والی عورت کے ساتھ مباشرت کرنا اور اس کے ساتھ لیٹنا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَصَبْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعْتِقَ نَسَمَةً ، وَقِيمَةُ النَّسَمَةِ يَوْمَئِذٍ دِينَارٌ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ خَلَا عِتْقِ النَّسَمَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اُس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کر لی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ ایک جان آزاد کرے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ان دنوں ایک جان کی قیمت ایک دینار تھی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) : یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے جان آزاد کرنے کا ذکر نہیں کیا ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یزید بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔