مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ وَمُضَاجَعَتِهَا . باب: حیض والی عورت کے ساتھ مباشرت کرنا اور اس کے ساتھ لیٹنا
حدیث نمبر: 1550
وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ : مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ ؟ قَالَ : " مَا فَوْقَ الْإِزَارِ ، وَمَا تَحْتَ الْإِزَارِ مِنْهَا حَرَامٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، وَأَيْضًا فَلَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : عورت جب حیض کی حالت میں ہو ، تو آدمی اس کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تہبند کے اوپر ، جو تہبند سے نیچے ہے ، وہ حرام ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی ہے ، اس سے موسیٰ بن عقبہ کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے اور یہ پہلو بھی ہے کہ اس نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔