مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15504
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : الْمُغِيرَةُ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمٍ ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ ، لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّرِيقِ ، وَكَانَ مِمَّنْ ثَبَتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ ، تُوُفِّيَ سَنَةَ عِشْرِينَ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا مغیرہ ابوسفیان رضی اللہ عنہ بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں ۔ انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا ، ان کی ملاقات راستے میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی ، یہ غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے تھے ، ان کا انتقال 20 ہجری میں ہوا ۔