مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15505
وَعَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ لَا يَنْظُرُ فِي نَاحِيَةٍ إِلَّا رَأَى أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ يُقَاتِلُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ خَيْرُ أَهْلِي - أَوْ مِنْ خَيْرِ أَهْلِي - " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی سمت میں دیکھا ، تو آپ نے یہی ملاحظہ فرمایا کہ سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ جنگ کر رہے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک ابوسفیان ، میرے اہل خانہ میں سب سے بہتر ہے ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) بے شک ابوسفیان میرے اہل خانہ کے بہتر افراد میں سے ایک ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔