مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ وَمُضَاجَعَتِهَا . باب: حیض والی عورت کے ساتھ مباشرت کرنا اور اس کے ساتھ لیٹنا
حدیث نمبر: 1549
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا لِي مِنَ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ ؟ قَالَ : " تَشُدُّ إِزَارَهَا ، ثُمَّ شَأْنَكَ بِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں اپنی بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھ سکتا ہوں ؟ جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ تہبند باندھ لے ، اور پھر تم اس کے ساتھ رہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔