❮
❯
حدیث نمبر: 15496
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَأَيْتُ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَلَكًا يَطِيرُ فِي الْجَنَّةِ ذَا جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا حَيْثُ شَاءَ مَقْصُوصَةً قَوَادِمُهُ بِالدِّمَاءِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے جعفر بن ابوطالب کو فرشتے کی طرح کی حالت میں دیکھا ، وہ جنت میں اُڑ رہا تھا ، اس کے دو ” پر “ تھے ، جن کے ذریعے وہ جہاں چاہتا تھا ، اُڑ کر چلا جاتا تھا ، اس کے پروں کے اگلے حصے خون میں رنگے ہوئے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15496
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1467) ، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4990، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1467، وأخرجه شرح السنة برقم: 3938»