مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، فَوَضَعَ عَبْدَ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدًا ابْنَيْ جَعْفَرٍ عَلَى فَخِذِهِ ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ اسْتَشْهَدَ جَعْفَرًا ، وَأَنَّ لَهُ جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي الْجَنَّةِ " . ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے ، آپ نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادوں عبداللہ اور محمد کو اپنے زانو پر بٹھایا اور پھر یہ ارشاد فرمایا : ” ابھی جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر کو شہادت سے سرفراز کیا ہے ، اور اس کے دو پر ہیں ، جن کے ہمراہ وہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں اُڑ کر جاتا ہے “ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! جعفر کی اولاد کی دیکھ بھال کرنا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔