مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ باب: نبی اکرم ﷺ کے چچا ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : هَلَكَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَبْلَ أَبِيهِ بِأَرْبَعِ سِنِينَ ، سَنَةَ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ . ¤ وَقَدِ اخْتَلَفُوا فِي مَوْتِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ ، فَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ : اسْتُشْهِدَ بِالشَّامِ يَوْمَ أَجْنَادِينَ ، وَقِيلَ : يَوْمَ مَرْجِ الصُّفَّرِ ، وَكَانَ الْيَوْمَانِ جَمِيعًا سَنَةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ ، وَيُقَالُ : اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ سَنَةَ خَمْسَ عَشْرَةَ ، وَيُقَالُ : مَاتَ فِي طَاعُونِ عَمَوَاسٍ سَنَةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ ، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ سَنَةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ . ¤ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال اپنے والد کے انتقال سے چار سال پہلے 28 ہجری میں ہو گیا تھا ، سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کے انتقال کے بارے میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے ، بعض کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ ” اجنادین “ میں شام میں جام شہادت نوش کیا تھا ، ایک قول یہ ہے : جنگ “” “” مرج صفر “ میں جام شہادت نوش کیا تھا ، یہ دونوں واقعات 13 ہجری میں پیش آئے تھے ، ایک قول کے مطابق انہوں نے جنگ ” یرموک “ میں 15 ہجری میں جام شہادت نوش کیا ، یہ بات بھی بیان کی گئی ہے : کہ ان کا انتقال ” عمواس “ کے طاعون میں 18 ہجری میں ہوا ، انتقال کے وقت ان کی عمر 21 سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے ۔