مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الطَّيَّارُ فِي الْجَنَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، وَأُمُّهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمٍ . ¤امام شعبی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر فتح ہونے کی اطلاع ملی ، تو آپ کو بتایا گیا : سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نجاشی کے پاس سے تشریف لے آئے ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ان دونوں میں سے کس چیز کی زیادہ خوشی ہو رہی ہے ؟ جعفر کے آنے کی ، یا خیبر فتح ہونے کی ؟ “ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔