حدیث نمبر: 15475
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : دَخَلَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ، فَنَظَرَ إِلَى الْكَرَاهِيَةِ فِي وُجُوهِهِمْ ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا لِي إِذَا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ أَرَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وُجُوهِ النَّاسِ ؟ ! فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَقَالَ : " يَا مَعْشَرَ النَّاسِ ، لَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَلَنْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ حَتَّى تُحِبُّوا عَبَّاسًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے ، انہوں نے لوگوں کو سلام کیا ، انہیں لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا ، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر تشریف لے گئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا وجہ ہے ؟ جب میں مسجد میں داخل ہوا ، تو مجھے لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا ، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، آپ مسجد میں آئے اور آپ نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگوں کے گروہ ! تم اُس وقت تک اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے شمار نہیں ہو گے ، اور مومن شمار نہیں ہو گے ، جب تک تم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں رکھتے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15475
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف