مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ . باب: حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1542
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَةَ بِالْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ . ¤ وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤محمد محی الدین
معجم اوسط میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحاضہ عورت کو ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا حکم دیا تھا ۔ پہلی روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، اور اوسط کے رجال میں ایک شخص عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔