مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ . باب: حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1541
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ : " تَقْعُدُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ ، ثُمَّ تَحْتَشِي وَتُصَلِّي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستحاضہ کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام میں بیٹھی رہے گی ، اور پھر طہر کے وقت غسل کر کے کپڑا باندھ لے گی ، اور نماز ادا کرے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔