مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ . باب: حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1543
وَعَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الَّتِي كَانَتْ تَجْلِسُ فِيهَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ غُسْلًا وَاحِدًا ، ثُمَّ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَعْفَرٌ عَنْ سَوْدَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مستحاضہ ، حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کیے رکھے گی ، جن ایام میں وہ پہلے بیٹھی رہتی تھی ، پھر وہ ایک مرتبہ غسل کر لے گی اور پھر ہر نماز کے وقت وضو کر لے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے جعفر نے ، سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا جن سے نقل کیا ہے اور میں اس شخص سے واقف نہیں ہوں ۔