مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ " فُسْتُقَةُ " : مَاتَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ [سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ] بَعْدَ ابْنِهَا عَبْدِ اللَّهِ بِلَيَالٍ ، وَكَانَتْ أُخْتَ عَائِشَةَ لِأَبِيهَا ، وَأُمُّ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ : قُتَيْلَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ عَبْدِ أَسْعَدَ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ . ¤ وَكَانَتْ لِأَسْمَاءَ يَوْمَ مَاتَتْ مِائَةُ سَنَةٍ ، وُلِدَتْ قَبْلَ التَّارِيخِ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً [وَقَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَ عَشْرَةَ سَنَةً ]. وَوُلِدَتْ أَسْمَاءُ لِأَبِي بَكْرٍ وَسِنُّهُ إِحْدَى وَعِشْرُونَ سَنَةً . ¤محمد بن علی مدینی کہتے ہیں ۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کا انتقال تہتر ہجری میں ہوا تھا ، ان کا انتقال ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے کچھ دن بعد ہوا تھا ، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں ، سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کی والدہ کا نام قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن عبداسعد تھا اور ان کا تعلق بنو مالک بن حسل سے تھا ۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کا جب انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر ایک سو سال تھی ، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سن ہجری کے آغاز سے ستائیس سال پہلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے سترہ سال پہلے پیدا ہوئی تھیں ۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی پیدائش کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر اکیس سال تھی ۔