حدیث نمبر: 15415
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : أُمُّ أَبِي بَكْرٍ يُقَالُ لَهَا : أُمُّ الْخَيْرِ بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ ، وَهَلَكَ أَبُو بَكْرٍ فَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ جَمِيعًا ، وَكَانَا[ قَدْ] أَسْلَمَا ، وَمَاتَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ قَبْلَ أَبِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین

ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام اُم خیر بنت صخر بن عامر تھا ۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کے والدین ان کے وارث بنے تھے ان دونوں نے اسلام قبول کیا تھا البتہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا انتقال ان کے والد کے انتقال سے پہلے ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15415
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع۔