مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي زَوْجَاتِهِ وَسَرَارِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - باب: نبی اکرم ﷺ کی ازواج اور آپ کی کنیزوں کا بیان
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَ عَشْرَةَ امْرَأَةً ، مِنْهُنَّ سِتٌّ مِنْ قُرَيْشٍ وَوَاحِدَةٌ مِنْ نِسَاءِ الْقُرَيْطِ ، وَسَبْعٌ مِنْ سَائِرِ الْعَرَبِ ، وَوَاحِدَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْهُنَّ غَيْرَهَا ، فَأَوَّلُ مَنْ تَزَوَّجَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ : خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ ، وَكَانَتْ قَبْلَهُ عِنْدَ عَتِيقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ ، ثُمَّ خَلَفَ عَلَيْهَا بَعْدَ عَتِيقٍ أَبُو هَالَةَ هِنْدُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ نَبَّاشِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ صُرَدِ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ جَرَاوَةَ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ تَيْمٍ ، فَوَلَدَتْ لَهُ هِنْدُ بْنُ هِنْدٍ . ¤ قَالَ زُهَيْرٌ : قَالَ يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ : فَمَرَّ هِنْدُ بِالْبَصْرَةِ مُجْتَازًا ، فَهَلَكَ بِهَا ، فَلَمْ يَقُمْ سُوقٌ وَلَا كَلَأٌ يَوْمَئِذٍ ، فَتَزَوَّجَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَهُمَا ، فَوَلَدَتْ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ مَنَافٍ ، وَوَلَدَتْ لَهُ فِي الْإِسْلَامِ غُلَامَيْنِ وَأَرْبَعَ بَنَاتٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤قتادہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پندرہ خواتین کے ساتھ شادی کی تھی ، ان میں سے چھ کا تعلق قریش سے تھا ، ایک کا تعلق قریط سے تھا اور سات خواتین کا تعلق عربوں کے دیگر قبائل سے تھا ، ایک کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان نبوت سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ اور کسی خاتون سے شادی نہیں کی ، آپ نے اعلانِ نبوت سے پہلے سب سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی کے ساتھ شادی کی جو آپ سے پہلے عتیق بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم کے نکاح میں تھیں ، پھر اس کے بعد عتیق ابوہالہ ہند بن زراه بن نباش بن حبیب بن صرد بن سلامہ بن جراوہ بن اسید بن عمرو بن تیم کے نکاح میں آئیں اور انہوں نے ان صاحب کے بیٹے ہند بن ہند کو جنم دیا زہیر بیان کرتے ہیں : یونس بن عبید نے یہ بات بیان کی ہے کہ ہند نامی یہ صاحب بصرہ سے گزرے تھے اور وہاں ان کا انتقال ہو گیا تھا وہاں ابھی کوئی بازار نہیں تھا اور کوئی گھاس پھوس نہیں اگی تھی ان دونوں صاحبان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی اعلان نبوت سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کے بیٹے عبدمناف کو جنم دیا تھا اور اعلان نبوت کے بعد انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بیٹوں اور چار بیٹیوں کو جنم دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن علاء ہے اور وہ ضعیف ہے ۔