❮
❯
حدیث نمبر: 1538
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لِلْحَائِضِ دُفُعَاتٌ ، وَلِدَمِ الْحَيْضِ رِيحٌ يُعْرَفُ بِهِ ، فَإِذَا ذَهَبَ قُرْءُ الْحَيْضِ فَلْتَغْتَسِلْ إِحْدَاكُنَّ ، ثُمَّ لِتَغْسِلْ عَنْهَا الدَّمَ " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” حیض والی عورت کا خون ریلوں کی صورت میں آتا ہے ، اور حیض کے خون کی ایک بو ہوتی ہے جس سے وہ پہچانا جاتا ہے ، جب حیض کی مدت ختم ہو جائے تو تم میں سے ( ہر ) عورت غسل کر لے ، پھر اپنے جسم سے خون دھو لے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ، ابن عدی فرماتے ہیں : یہ ان راویوں میں سے ہے جن کی حدیث لکھی جاتی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1538
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما عكرمة عن ابن عباس ، 11310 ، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11514»