حدیث نمبر: 1537
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : لِتَنْتَظَرِ الْحَائِضُ خَمْسًا سَبْعًا ثَمَانِيًا تِسْعًا عَشْرًا ، فَإِذَا مَضَتِ الْعَشْرُ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : اُس نے کہا: میں استحاضہ کا شکار ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنے حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کر دو ، پھر غسل کر لو اور ہر نماز کے وقت وضو کر لو ، خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے عروہ کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے ، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ مزنی ہے اور وہ مجہول ہے ، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ بن زبیر ہیں ، لیکن حبیب نامی راوی نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے ، حبیب نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے ، اس نے
یہ روایت ” عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1537
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف