حدیث نمبر: 15333
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : طَلَّقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَفْصَةَ ، فَاغْتَمَّ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ ، وَدَخَلَ عَلَيْهَا خَالُهَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ ، وَأَخُوهُ قُدَامَةُ ، فَبَيْنَمَا هُمْ عِنْدَهَا وَهُمْ مُغْتَمُّونَ إِذْ دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَفْصَةَ ، فَقَالَ : " يَا حَفْصَةُ ، أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - آنِفًا ، فَقَالَ : إِنَّ اللَّهَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ ، وَيَقُولُ لَكَ : رَاجِعْ حَفْصَةَ ; فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ ; وَهِيَ زَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی ، لوگ اس حوالے سے پریشان ہو گئے ، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ، یہ حضرات ابھی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے اور غمگین تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے حفصہ ! ابھی جبرائیل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے اور آپ سے یہ فرمایا ہے کہ آپ حفصہ سے رجوع کر لیں کیونکہ وہ نفلی روزے رکھنے والی نوافل پڑھنے والی خاتون ہیں اور وہ جنت میں آپ کی اہلیہ ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15333
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1060) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (151)»