مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : لَمَّا طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَفْصَةَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : رَاجِعْ حَفْصَةَ ; فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ ; وَإِنَّهَا زَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُطَلِّقَ حَفْصَةَ ، فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ : لَا تُطَلِّقْهَا ; فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ ، وَإِنَّهَا زَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ . وَفِي إِسْنَادِ بِهِمَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے : آپ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے رجوع کر لیں کیونکہ وہ روزہ رکھنے والی نوافل پڑھنے والی خاتون ہیں اور وہ جنت میں آپ کی اہلیہ ہوں گی ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ کیا کہ آپ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دیں تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے : آپ انہیں طلاق نہ دیں کیونکہ وہ نفلی روزے رکھنے والی نوافل پڑھنے والی خاتون ہیں اور وہ جنت میں آپ کی اہلیہ ہوں گی ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔