مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُخْتِهَا أُمِّ كُلْثُومٍ باب: نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا اور ان کی بہن اُم کلثوم رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ قَالَ : كَانَتْ رُقَيَّةُ عِنْدَ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ ، فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : ( تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ ) سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُتْبَةَ طَلَاقَ رُقَيَّةَ ، وَسَأَلَتْهُ رُقَيَّةُ ذَلِكَ ، فَطَلَّقَهَا ، فَتَزَوَّجَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رُقَيَّةَ ، وَتُوُفِّيَتْ عِنْدَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ; فَالْإِسْنَادُ حَسَنٌ . ¤قتادہ بن دعامہ بیان کرتے ہیں : سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا ابولہب کے بیٹے عتبہ کے نکاح میں تھیں جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” ابولہب کے دونوں ہاتھ برباد ہو جائیں ۔ “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عتبہ سے یہ کہا: کہ وہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدے ، سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس سے یہ مطالبہ کیا ، تو اس نے اس خاتون کو طلاق دے دی ، پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ان کی زوجیت میں ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن علاء ہے جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ، تو اس کی سند حسن ہے ۔