مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ . باب: حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر ) کا بیان
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ أُفُقًا فِيهَا بُيُوتٌ يُقَالُ لَهَا الْحَمَّامَاتُ ، حَرَامٌ عَلَى أُمَّتِي دُخُولُهَا " . فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهَا تُذْهِبُ الْوَصَبَ ، وَتُنَقِّي الدَّرَنَ . قَالَ : " فَإِنَّهَا حَلَالٌ لِذُكُورِ أُمَّتِي فِي الْأُزُرِ ، حَرَامٌ عَلَى إِنَاثِ أُمَّتِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب تم لوگ دور کے علاقے فتح کرو گے ، وہاں کچھ ایسے گھر ہوں گے ، جنہیں حمام کہا: جاتا ہو گا ، اُن میں داخل ہونا میری امت پر حرام ہے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ تھکن کو ختم کر دیتا ہے اور میل کو صاف کر دیتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ میری امت کے مردوں کے لیے حلال ہو گا ، جبکہ اُنہوں نے تہبند باندھے ہوں ، لیکن وہ میری امت کی عورتوں کے لئے حرام ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔