مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ . باب: حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر ) کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " احْذَرُوا بَيْتًا يُقَالُ لَهُ : الْحَمَّامُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يُنَقِّي الْوَسَخَ . قَالَ : " فَاسْتَتِرُوا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ يَذْهَبُ بِالدَّرَنِ ، وَيَنْفَعُ الْمَرِيضَ . وَرِجَالُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ : رَوَاهُ النَّاسُ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ اُس گھر سے بچ کے رہنا ، جسے حمام کہا: جاتا ہو گا ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پردہ کر لینا ( یعنی پردہ کر کے اُس میں داخل ہونا ) “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے اور بیمار کو فائدہ دیتا ہے “ ۔ امام بزار کی نقل کردہ روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ امام بزار نے یہ بات کہی ہے : لوگوں نے اسے طاؤس کے حوالے سے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ۔