مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ . باب: حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر ) کا بیان
وَعَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مَنْ أَهْلِ حِمْصٍ ، فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ ؟ فَقُلْنَ : مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ ، فَقَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام سائب بیان کرتے ہیں : کچھ خواتین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں ، اُن خواتین کا تعلق حمص سے تھا ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے دریافت کیا : تمہارا تعلق کہاں سے ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : حمص کے رہنے والوں سے ، سیدہ امت مسلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو عورت اپنے گھر کے علاوہ ، کہیں اپنے کپڑے اتارتی ہے ، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔