مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ . باب: حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر ) کا بیان
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَسْعَ إِلَى الْجُمْعَةِ ، وَمَنِ اسْتَغْنَى عَنْهَا بِلَهْوٍ وَتِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ ، وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ ذِكْرِ الْجُمْعَةِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ جمعہ کے لیے جلدی چلا جائے ، جو شخص دلچسپی کی کسی چیز ، یا تجارت کی وجہ سے ، اس ( یعنی جمعہ ) سے بے نیازی اختیار کرے گا ، اللہ تعالیٰ اُس سے بے نیازی اختیار کرے گا ، اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور لائق حمد ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، جس میں صرف جمعہ کا ذکر ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے ، جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ” ضعیف “ قرار دیا ہے ، جبکہ امام أحمد اور ابن حبان نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔