حدیث نمبر: 15126
وَعَنْ أَبِي هَرْثَمَةَ قَالَ : كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِنَهْرِ كَرْبَلَاءَ ، فَمَرَّ بِشَجَرَةٍ تَحْتَهَا بَعْرُ غِزْلَانٍ ، فَأَخَذَ مِنْهُ قَبْضَةً فَشَمَّهَا ، ثُمَّ قَالَ : يُحْشَرُ مِنْ هَذَا الظَّهْرِ سَبْعُونَ أَلْفًا ، يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوہرثمہ بیان کرتے ہیں : میں کربلا کی نہر کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا وہ ایک درخت کے پاس سے گزرے جس کے نیچے ہرن کی مینگنیاں پڑی ہوئی تھیں انہوں نے اس مٹی میں سے مٹھی بھر مٹی لے کر اسے سونگھا اور پھر فرمایا : یہاں سے ستر ہزار ایسے لوگوں کو حشر کے دن اٹھایا جائے گا جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15126
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2825)»