مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15113
وَعَنْ عَائِشَةَ أَوْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِإِحْدَاهُمَا : " لَقَدْ دَخَلَ عَلَيَّ الْبَيْتَ مَلَكٌ ، فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيَّ قَبْلَهَا ، قَالَ : إِنَّ ابْنَكَ هَذَا حُسَيْنٌ مَقْتُولٌ ، وَإِنْ شِئْتَ أَرَيْتُكَ مِنْ تُرْبَةِ الْأَرْضِ الَّتِي يُقْتَلُ بِهَا " . قَالَ : فَأَخْرَجَ تُرْبَةً حَمْرَاءَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا یا شاید سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” آج میرے پاس ایک ایسا فرشتہ آیا جو اس سے پہلے کبھی میرے پاس نہیں آیا ، اس نے بتایا : آپ کے اس بیٹے حسین کو قتل کر دیا جائے گا اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس سرزمین کی مٹی دکھا سکتا ہوں جہاں اسے قتل کیا جائے گا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر اس فرشتے نے سرخ مٹی لا کے دی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔