مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15110
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ " . ¤ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الرَّبِيعِ بْنِ سَعْدٍ ، وَقِيلَ : ابْنُ سَعِيدٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ اہل جنت سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو دیکھے تو وہ سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھ لے ۔ “ ( سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں صرف ربیع بن سعد کا معاملہ مختلف ہے اور ایک قول کے مطابق یہ ربیع بن سعید ہے اور وہ ثقہ ہے ۔