حدیث نمبر: 15098
وَعَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا أَتَتْ بِالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَكْوَاهُ الَّتِي تُوُفِّيَ فِيهَا ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَانِ ابْنَاكَ ; فَوَرِّثْهُمَا شَيْئًا . فَقَالَ : " أَمَّا حَسَنٌ فَلَهُ هَيْبَتِي وَسُؤْدُدِي ، وَأَمَّا حُسَيْنٌ فَلَهُ جَرَاءَتِي وُجُودِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بیماری کی بات ہے ، جس میں آپ کا وصال ہو گیا تھا ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ دونوں آپ کے بیٹے ہیں ، آپ انہیں وراثت میں کوئی چیز دیجئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جہاں تک حسن کا تعلق ہے ، تو اسے میری ہیبت اور میری سرداری ملے گی ، اور جہاں تک حسین کا تعلق ہے ، تو اسے میری جرأت اور میری سخاوت ملے گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15098
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (423/22)»