مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ . باب: بے وضو شخص کا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
حدیث نمبر: 1506
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سُمْرَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَبُولُ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ : " وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ الْفَضْلُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ . قُلْتُ : وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے ، میں نے آپ کو سلام کیا ، آپ نے مجھے جواب نہیں دیا ، پھر آپ گھر میں تشریف لے گئے ، آپ نے وضو کیا ، پھر باہر تشریف لائے اور فرمایا : وعلیکم السلام !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : فضل بن ابوحسان اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔