مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ . باب: بے وضو شخص کا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
حدیث نمبر: 1505
وَعَنِ الْبَرَاءِ - يَعْنِي ابْنَ عَازِبٍ - : أَنَّهُ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَبُولُ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ حَتَّى فَرَغَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا ، آپ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب اُس وقت تک نہیں دیا ، جب تک آپ فارغ نہیں ہو گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔