مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ . باب: بے وضو شخص کا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
حدیث نمبر: 1507
وَعَنْ أَبِي سَلَامٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ ثُمَّ تَلَا آيَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ - قَالَ هُشَيْمٌ : آيًا مِنَ الْقُرْآنِ - قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ مَاءً . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوسلام بیان کرتے ہیں : مجھے اُس شخص نے یہ بات بتائی ہے : جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، کہ آپ نے پیشاب کیا اور پھر پانی استعمال کرنے سے پہلے ( یعنی وضو کرنے سے پہلے ) آپ نے قرآن کی کچھ آیات کی تلاوت کی ، ( یہاں ہشیم نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔