مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ . باب: بے وضو شخص کا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
حدیث نمبر: 1504
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ بَالَ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَالَ بِيَدِهِ إِلَى الْحَائِطِ - يَعْنِي أَنَّهُ تَيَمَّمَ - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی دیر پہلے پیشاب کیا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا ، یہاں تک کہ آپ نے دیوار پر ہاتھ پھیرا ، یعنی تیمم کیا اور پھر اُس کے سلام کا جواب دیا ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔